تازہ ترین
حج دوہزار بیس:منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کاعمل جاری

حج دوہزار بیس:منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کاعمل جاری

مکہ مکرمہ:(31 جولائی 2020)عازمین حج رات بھر مزدلفہ میں عبادت کے بعد واپس منی پہنچ گئے،حجاج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مناسک حج کے لئے عازمین حج آج مزدلفہ سے منیٰ پہنچنے کے بعد شیاطین کو کنکریاں ماریں گے، انہیں شیاطین کو مارنے کے لیے کنکریوں کی تھیلیاں فراہم کر دی گئیں۔

جمعے کو فجر کی نماز کے بعد انھیں سعودی حکومت کی مہیا کردہ خصوصی بسوں کے ذریعے گروپوں کی شکل میں جمرات (منیٰ) لے جایا جائے گا جہاں وہ تینوں شیطانوں کو باری باری کنکریاں ماریں گے اور دعائیں کریں گے۔

قربانی کرنے کے بعد عازمین احرام اتار کر عام لباس زیب تن کریں گے،حجاج بیت اللہ جاکر طواف زیارت کرکے واپس آکر مزید دو روز منیٰ میں قیام کریں گے۔

گذشتہ روز حجاج کرام نے خصوصی بسوں کے ذریعے میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچنے کے بعد مغرب و عشا کی نمازیں اکھٹی ادا کیں او پوری رات کھلے آسمان تلے گزاری۔

Comments are closed.

Scroll To Top