پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن مکمل فعال ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان ایئر انٹرنیشنل کا سعودی عرب آپریشن آج سے مکمل فعال ہوگیا ہے۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز ایک سو اکیس مسافر لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن آج سے مکمل فعال ہوگیا ہے ۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز ایک سو اکیس مسافر لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔جمعرات کے روز پی آئی اے کی 5 پروازیں آپریٹ ہوں گی جن سے مجموعی طور پر 1400 مسافر سعودی عرب پہنچیں گے ۔

جمعہ کے روز 1130 مسافر 4 پروازوں کے ذریعے کراچی سے دمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور سے ریاض اور ملتان سے جدہ جائیں گے ۔پی آئی اے رواں ہفتے مجموعی طور پر 33 پروازیں آپریٹ کرے گی جو آئندہ ہفتے بڑھ کر 48 ہوجائیں گی۔پروازیں لاہور سے جدہ، اسلام آباد سے جدہ، لاہور سے دمام، اسلام آباد سے ریاض اور کراچی سے مدینہ جائیں گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More