اسلام آباد: پاکستان ایئرلائنز نے سعودی عرب سے مزید پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کرلی ۔پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار اڑتالیس پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب سے مزید 48 ہفتہ وار پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کرلی ۔ پی آئی اے نے ہفتہ وار 33 پروازوں سے بڑھا کر 48 کردیں ۔ 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی
سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کا مقصد کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے ۔