پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا

راولپنڈی :پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کابل آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لا ئن پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے ۔ کابل آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔پی آئی اے نے طالبان کے ٹیک اوور کے بعد بھی خصوصی آپریشن جاری رکھا تھا۔

پی آئی اے نے طالبان کے ٹیک اوور کے بعد خصوصی آپریشن جاری رکھتے ہوئے افغانستان کی بدلتی صورتحال میں 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا تھا۔ پی آئی اے مشکل حالات کے باوجود واحد بین الاقوامی ایرلائن تھی جس نے کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More