کراچی:بارش کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر

کراچی میں بارش کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے آنے اور جانیوالی 38 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی تاخیر کا شکار ہے۔

تیز بارش کی وجہ سے مسافروں کے لیے وقت پر اپنی منزل پر پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔ کراچی میں بارش رکنے کے باوجود مختلف سڑکوں سے تاحال نکاسی مکمل نہیں ہوسکی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More