پی آئی اے کا سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز

سیالکوٹ: پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا ۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 179 کے ذریعے 165 مسافر روانہ دبئی روانہ ہوگئی۔

پرواز کی روانگی کے لیے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کیےگئے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے جنرل منیجر نے مسافروں کو رخصت کیا۔

سی ای او پی آئی ارشد ملک نے کہا کہ سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پروازوں سے سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں کے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پاکستان کے مختلف شہروں سے ہفتہ وار 31 پروازیں دبئی کے لیے چلا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More