تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر

کائی ٹک طوفان نے فلپائن میں تباہی مچادی، 26افراد ہلاک

منیلا(17دسمبر، 2017)فلپائن میں طوفان ٹکرانے کے باعث تیز ہواوں اور بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔ جزیرہ بلیران میں لینڈ سلایڈگ سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں طوفان کائی ٹک ٹکرا گیا ۔ طوفان اپنے ساتھ ہر طرف بڑے پیمانے پر تباہی لے کر آیا۔ تیز بارشوں سے ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا،جبکہ لوگوں کے گھروں تک پہنچ گیا۔

حکام کے مطابق جزیرہ بلیران کے چار مختلف علاقوں میں لینڈ سلایڈنگ کے حادثات سے26 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔حکام نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

امدادی حکام کے مطابق جزیرہ کے 4 مختلف علاقوں سے لاشیں نکالی گئی ہیں۔

Related posts

لاہور:گرومانگٹ میں ٹھپے لگے بیلٹ پیپرز سڑک سے برآمد،آزادامیدواروں کااحتجاج

login web

دنیا کی سیر پر نکلے ملائشین سائکلسٹ ملتان پہنچ گئے

razi ullah

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More