پی ایف یو جے کا صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ترجمان شہباز گِل نے اعتراف کیا کہ صحافیوں کی فون کال ٹیپ کی جاتی ہیں، شہباز گِل نے کہا عاصمہ شیرازی کی مریم نواز کو فون کالز حکومت نے ٹریک کی ہیں۔

پی ایف یو جے کا کہنا تھاکہ یہ حکومتی رکن کا اعتراف ہے جو غیر اخلاقی ہے، شہباز گِل کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More