تازہ ترین
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (31 جولائی 2020) حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3.86 روپے اضافے سے 103.97 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے اضافے سے 106.46 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 5.97 روپے اضافے سے 65.29 روپے فی لیٹر، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 6.62 روپے اضافے سے 62.86 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top