پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 125 روپے 56 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ تاہم لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات 12 بجے سے ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More