تازہ ترین
حکومت نے پیٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا

حکومت نے پیٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا

اسلام آباد: (26 جون 2020) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 101 روپے 46 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top