پیٹرول پمپس مالکان کا کل 25 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا علان

کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل 25 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا علان کردیا ہے ۔

چیئرمین ٓل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ 5 نومبر کی ہڑتال حکومتی وعدے پر موخر کی تھی مگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے۔ عبدالسمیع خان نے کل سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔ جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیاجاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More