پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 147.83 ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تین روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116.48 جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114.54 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More