جیالوں کی ایک دن کی محنت سے پیٹرول سستا ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری

نواب شاہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کا کہنا ہے کہ جیالوں کی ایک دن کی محنت کے باعث پیٹرول سستا ہوگیا ۔ عوام دیکھ لیں ایک دن کے لانگ مارچ کے بعد ہی پیٹرول 10 روپے سستا ہوگیا۔

نواب شاہ میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم یوٹرن لینے کا عادی ہے مگر ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں اسلام آباد ضرور پہنچیں گے اور اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیج دیں ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج وزیراعظم کو صدر آصف زرداری بہت یاد آرہا تھا۔صدر زرداری چین گیا سی پیک واپس لایا مگر آپ چین گئے کچھ نہیں لیکر آئے۔ صدر زرداری امریکا گیا کیری لوگر بل کی مد میں اربوں ڈالر لایا۔صدر

زرداری نے امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔سپر پاور ملک کی وزیرخارجہ نے پاکستانی قوم سے معافی مانگی۔ہم نے نیٹو کی سپلائی روک دی کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپکی تو خارجہ، سیاسی اور معاشی پالیسی ناکام ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ،انسداد پولیو پروگرام شہید بی بی کے ہیں۔آپکا تو کوئی پروگرام ہی نہیں ہے۔ آپ نے اگر کچھ کیا ہے تو صرف ظلم کیا ہے۔ نوجوان ڈگریاں لیکر نوکری کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More