پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: نئے ماہ فروری کے آغاز سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاو یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More