پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان

اسلام آباد: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری کی ضرورت ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جا سکتی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 15 روز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے رکھی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More