پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی،لیوی میں اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی لیکن لیوی میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی سے صوبوں کو نقصان اور وفاقی حکومت کو فائدہ ہو گا۔

پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے صفر کر دی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے 7.20 فیصد کر دی گئی،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 17 سے کم کر کے 8.19فیصد کر دی گیا،لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 0.46 فیصد کر دی گئی ۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا،پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 9 سے بڑھا کر 13 روپے فی لیٹر کردی گئی۔ جون 2022 تک پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک ہوجائے گی، سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی سے صوبوں کو نقصان اور وفاقی حکومت کو فائدہ ہوگا،جی ایس ٹی وصولی کے بعد صوبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More