پانچ نومبر سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کردینگے،عبدالسمیع خان

کراچی: پیٹرول مارجن نہ بڑھانے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی رٹ کوچیلنچ کردیا۔ چئیرمین عبدالسمیع خان کہتے ہیں حکومت فوری ہماراکمیشن6 فیصد تک کرے اگر فی الفورمطالبہ نہ مانا تو 5نومبر سے ملک بھرکے تمام پیٹرول پمپس بند کردینگے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان -پیٹرول مارجن نہ بڑھانے پرایسوسی ایشن نے ایک بارپھرحکومتی رٹ کوچیلنچ کردیا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت نے3 سالوں میں اپنا کوئی وعدہ وفا نہیں کیا جس کی وجہ سے اب کاروبار کرنا محال ہے اگر ہمارا کمیشن6 فیصد تک نہ کیا تو5 نومبر سے ملک بھرکے تمام پمپس بند کردیں گے۔

چیئرمین عبدالسمیع خان نےکہا کہ ماضی میں حکومت نے ہمارا مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ کیا جو بڑھنے کے بجائے کم ہوتا رہا، 2004 میں کمیشن4 فیصد تک کردیا گیا۔ ہمارا مطالبہ ہے حکومت فی الفور ہمارا مارجن چھ فیصد کرے بعد ازاں ہمارے آِئندہ کے لائحہ عمل کی حکومت خودذمہ دار ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More