لیگی رہنما ثانیہ عاشق کی ہراساں کرنے کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست

لاہور: مسلم لیگ نون کی رہنما ثانیہ عاشق نے دھمکیاں ملنے اور ہراسگی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی۔درخواست میں کہا گیا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین شروع کی گئی ہے۔ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نون لیگی رہنما ثانیہ عاشق کی ہراساں کرنے اور دھمکیاں ملنے پر ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ میں کارروائی کیلئےدرخواست دے دی ہے ۔ درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرےخلاف سوشل میڈیاپرنامعلوم افرادنےکمپین شروع کررکھی ہے۔ٹک ٹاک پرمیری ویڈیوز بناکر وائرل کی گئیں۔متعددسوشل میڈیااکاؤنٹس پرمیری تصاویراستعمال کی جارہی ہیں۔

ثانیہ عاشق نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ روزانہ مختلف نمبرزسےمتعددکالزاورمیسیجزموصول ہورہےہیں۔میرانام منسوب کرکےنازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل کی گئیں۔ لیگی رہنما نے کال ریکارڈ اوراکاؤنٹس کےسکرین شاٹس ایف آئی اےکوفراہم کردیئے ہیں ۔ ایف آئی اے نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More