کراچی: پی ایس ایل سے قبل پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔
فرنچائز کے اعلامیے کے مطابق ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ اکیس جنوری اور کامران اکمل کا بائیس جنوری کو مثبت آیا ہے۔ فرنچائز نے ریزرو پول سے امام الحق اور عماد بٹ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔