پی ایس ایل:آج لاہور قلندر،پشاور زلمی کا مقابلہ

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ پشاورزلمی اورلاہور قلندر مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے دو، دو میچ کھیلےہیں ایک جیتا اور ایک ہارا۔ باہمی پانچ معرکوں میں لاہورقلندرکو چار اورپشاور زلمی کوایک فتح حاصل ہوئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل سات کا ایک میچ کھیلاجائے گا۔ شام ساڑھے سات بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندر مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے دو، دو میچ کھیلے ہیں۔ ایک فتح اورایک شکست کا سامنا کیا۔ اور دونوں کے دو پوائنٹس ہیں۔ باہمی پانچ میچز میں لاہور قلندر کو چارفتوحات کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے۔

پشاورزلمی نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورراشد خان سمیت قلندر ٹیم کو بہترین بولنگ اٹیک کے ساتھ ان فارم سنچری میکر فخرزمان کا ساتھ میسر ہے۔ زلمی کے کپتان وہاب ریاض ، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ عمدہ فارم میں ہیں۔ آج افغان پاور ہٹر حضرت اللہ زازئی بھی ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More