پی ایس ایل7،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ انتہائی اہم مقابلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پانچویں نمبر پر براجمان پشاور زلمی کی ٹیمیں منگل کی شام قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ کراچی میں کھیلے گئے پہلے مرحلے میں مدمقابل آئیں تھیں جہاں پشاور زلمی نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

ٹورنامنٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سات میچ کھیل کر چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے۔ پشاور کی پوزیشن سات میچ کھیلنے کے بعد پانچویں ہے،دونوں ٹیموں نے تین کامیابیوں اور چار ناکامیوں کا سامنا کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More