تازہ ترین
پی سی بی کا پی ایس ایل سکس کے میچز پشاور میں بھی کرانے کا اعلان

پی سی بی کا پی ایس ایل سکس کے میچز پشاور میں بھی کرانے کا اعلان

پشاور: (27 جون 2020) پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل سکس کے بعض میچز پشاور میں کرانے کے اعلان کرنے پر زلمی کے چئیرمین جاوید افریدی اور زلمی کے فینز خوش ہیں بلکہ زلمی کے کپتان وہاب ریاض ، ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ، کامران اکمل اور دیگر کرکٹرز نے اپنے ٹیوٹر پیغامات میں کہا ہے کہ وہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیئے بے تاب ہیں۔

کرکٹ کے حوالے سے پشاور کے شہریوں کے لیئے اچھی خبر سامنے آ گئی۔ پی سی بی نے پی ایس ایل سکس کے بعض میچز پشاور میں کرانے کے اعلان کر دیا۔ جس پر پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے زلمی فینز کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل سکس کے میجز پشاور میں بھی کرانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ جاوید آفریدی نے اس فیصلے پر پی سی بی، پی ایس ایل اور خیبر پختونخواہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔زلمی کے کپتان وہاب ریاض، ہیڈکوچ ڈیرن سیمی، کامران اکمل اور دیگر کرکٹرز ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیئے بے تاب ہیں۔

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام تعمیراتی کام جاری ہے جو اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

https://twitter.com/JAfridi10/status/1276502623344984065?s=20

Comments are closed.

Scroll To Top