پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دے دی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا۔ قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔لاہور قلندرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 24 رنز درکار تھے، شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 23 رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے لاہور قلندرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 32، حیدر علی نے 25 جب کہ خالد عثمان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 جب کہ شاہین، حارث، ویزے اور حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More