پشاور زلمی کی کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست

کراچی: پی ایس ایل 7 کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔

بابر اعظم کی 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی کراچی کنگز کو کامیابی نہ دلوا سکی۔ شرجیل خان اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

این کوک بین 31 رنز بنا کر عثمان قادر کو وکٹ دے بیٹھے، عامر یامین 20 رنز پر ہمت ہار گئے، عماد وسیم کو محمد عمر نے صفر پر پویلین روانہ کیا، محمد نبی 10 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شعیب ملک، عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔شعیب ملک نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، حضرت اللہ زازئی 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران اکمل 21 رنز بنا کر عمید آصف کو وکٹ دے بیٹھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More