اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

پشاور کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری

پشاور: (21 دسمبر 2017) خیبر پختونخواہ کے سترہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہوگئی ہے جوبغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے سترہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا ہے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے چار سو اٹھارہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گیے ہیں جبکہ دوہزار آٹھ سو پچاس کے قریب انتخابی عملے کوتعینات کیا گیا ہے۔پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گا، ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر چار لاکھ چوراسی ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ویلج کونسل، نائی برہوڈ اورتحصیل سطح کی خالی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں جبکہ پشاور میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اس کے علاوہ یونین کونسلوں میں بھی مختلف نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حالات کیسے بھی ہوں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، فہمیدہ مرزا

نئی حلقہ بندیوں کےبغیرالیکشن پرسوالات اٹھیں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

Related posts

نیلم جہلم اور داسو پن بجلی منصوبوں کے قرض کے لیے حکومتی ضمانت کی منظوری

login web

نیب عمران خان کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، حمزہ شہباز

faraz ahmed

جب تک وزیر ہوں سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس نہیں چلے گی، شیخ رشید

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More