لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں۔
مسلم لیگ قاف کے رہنما اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کے نام اپنے ایک پیغام میں درخواست کی ہے کہ وزیراعظم اپنے مشیران سے محتاط رہیں۔وزیر اعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکا گیا ہے ۔