حکمران انا ختم کرکے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں،پرویزالٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کالعدم تنظیم کے معاملے پر حکمرانوں کو انا ختم کرکے مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہورہا ہے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابےکےذمہ دارنہ بنیں، پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں، شہیدوں کی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں، سینکڑوں پولیس اہلکارزخمی ہیں، ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنےملک کا ہورہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More