تازہ ترین
علماء کرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، پرویز الہیٰ

علماء کرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، پرویز الہیٰ

لاہور: (12 جولائی 2020) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ علماء کرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے سیکریٹری جنرل وفاق المدارس قاری محمد حنیف جالندھری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری راسخ الہیٰ بھی شریک تھے۔ قاری حنیف جالندھری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اسلام دشمن عناصر کے خلاف مل کر لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفا ق کیا گیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آپ جیسے علماء کرام کی اسلام کیلئے گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ علماء کرام کے ہوتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

قاری حنیف جالندھری نے پنجاب اسمبلی میں دینی کتب کے حوالے سے بل منظور کروانے پر چوہدری پرویزالہیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ متحدہ علماء بورڈ سے دینی کتب اور مذہبی مواد کی تصدیق لازمی قرار دلوا کر آپ نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس فتنے کو دفن کر دیا۔

قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل منظور کروانے پر تمام علماء کرام آپ کے مشکور ہیں اور اسلام کیلئے آپ کے گھرانے کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Comments are closed.

Scroll To Top