ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،پرویز الہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں۔عوام نے انہیں رد کر دیا ہے ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔

اپنے جاری بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں وہ عوام کو اس کرپٹ اورجعلی حکومت سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بہت بلند ہے۔ وہ وقت دورنہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ن لیگ سے واپس لیں گے۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دئیے گئے حلف سے مکر گئے۔ سپریم کورٹ تقرر و تبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری کیے جانے والے فنڈز کا نوٹس لےجیسے الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے روشن گھر سکیم بند کروائی۔ ن لیگ کے امیدواروں کے دفاتر کے باہر یوٹیلیٹی سٹور کے ٹرک ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں جو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سترہ جولائی کو بیس کی بیس سیٹیں جیتیں گے۔ضمنی الیکشن میں کارکن نتائج آنے تک پولنگ سٹیشنوں پر اپنے ووٹ کا پہرہ دیں۔ن لیگ والے دھاندلی اور جعلی رزلٹ کے بغیر کبھی نہیں جیت سکتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More