پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں ہوگا،پرویز الہی

لاہور: اسپیکر چودھری پرویز الہی نےکہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں کروا سکتے،آئین قانون اور اسمبلی کے تقدس کو جو بیڑا غرق کیا ہے اس کو بحال کیا جائے گا اگر کوئی پنجاب اسمبلی نہیں آئے گا تو اس کا سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہم دونوں پارٹیوں کو کہتے رہے کہ پنجاب اسمبلی ہی جگہ ہے جہاں چیمبر ہے پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں کروا سکتے یہ لوگ اسمبلی کے علاوہ کہیں بھی بیٹھیں گے وہ بے معنی ہوگا۔

ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی ترجمان ڈاکٹر زین بھٹی اور اکرم بٹ نےملاقات کی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ضمی الیکشن میں قاف لیگ کے کارکن بھرپور انداز میں شریک ہوں ۔ کارنر میٹنگ جلسے جلوس منعقد کیے جائیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی میں اہم رول ادا کریں،ڈاکٹر زین علی بھٹی نے کہا کہ ہم پوری محنت لگن سے ضمنی الیکشن میں الیکشن مہم چلائیں گے۔ ضمنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں ہر ضلع میں مسلم لیگی کارکنوں کی کمیٹیاں بھی بنا دی گئیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More