پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار دے دی۔ شہباز شریف نے نرسنگ یونیورسٹی کے منصوبے میں تاخیر پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال اسپتال میں دو سو نوے کڈنی ٹرانسپلانٹ اور ایک سو نوے لیور ٹرانسپلانٹ کیے گئےان میں سے صرف سترہ فیصد مریضوں کو ہی مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کم از کم پچاس فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جائے جبکہ سہولیات عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہییں۔

وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کے منصوبے کی تکمیل میں کوتاہی برتنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ادارے کو مالی طور ہر خود مختار بنانے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکمت عملی مرتب کرکے تین دن میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مالی وجوہات کی وجہ سے بھی مریض کو علاج سے محروم نہ رکھا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More