عوام لانگ مارچ میں شامل ہو کر ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں ،مراد علی شاہ

عمرکوٹ : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاھ نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ملک کو مہنگائی کی طرف دھکیل دیا ہے مگر بے حسی کی انتہا ہے کہ ہمارے حکمران کہ رہے ہیں کہ ہمارے ملک میں مہنگائی دیگر ممالک کے مثبت کم ہے ۔

عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما سید علی مردان شاہ کی برسی کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ ضرورت پڑنے پر باہر سے بھی گندم خرید لی تھی۔موجودہ حکمرانوں نے زراعت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ کھاد کے بحران کے باعث کاشتکار پریشان ہیں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہو کر ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More