اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

عوام فیصلہ کریں انھیں کیا چاہیے میٹروبس یا مفت علاج:بلاول بھٹوزرداری

حیدرآباد د ( 24دسمبر،2017)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ انہیں میٹرو بس چاہئے، درخت چاہئیں یا مفت علاج کے لئے اسپتال چاہیے جبکہ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں صرف سندھ کے نہیں ملک بھر سے آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

سول اسپتال حیدرآباد میں شعبہ امراض قلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں این آئی سی وی ڈی کا سیٹلائٹ سینٹر بنائیں گے۔ انھوں نے کہاجس طرح این آّئی سی وی ڈی میں معالجین ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں دیگر ڈاکٹروں کو بھی اسی طرح اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب میں کہا حیدرآباد میں شعبہ امراض قلب کا قیام انتہائی ضروری تھا کیونکہ یہاں صرف حیدرآباد شہر کے ہی نہیں قرب و جوار سے بھی دل کے مریض آتے ہیں۔پی پی پی سربراہ کا کہناتھا کہ این آئی سی وی ڈی پہلے صرف کراچی میں ہوتا تھا اب سندھ کے بہت سارے شہروں میں ہے۔ان کاکہناتھا کہ سندھ میں قائم ہونے والے شعبہ امراض قلب سے صرف سندھ کے عوام نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

 

پی پی پی سربراہ نے کہا اس مرض کے علاج پر دنیا بھر میں پچاس سے ساٹھ لاکھ روپے تک خرچ آتا ہے جبکہ این آئی سی وی ڈی کے ذریعے سندھ میں امراض قلب کا علاج بالکل مفت کیا جارہا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

سیاست پرگفتگو کرتے ہوئےبلال بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔ ن لیگ کہتی ہے میٹرو بس چلائی ہے، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں کروڑوں درخت لگائے جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام کو مفت علاج کے لئے اسپتال دیئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے انہیں میٹرو بس چاہیے، درخت چاہئیں یا مفت علاج کے لئے اسپتال۔ انھوں نے عوام کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طرز پر سکھر میں بھی جلد ایس آئی یو ٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا.

Related posts

عمران خان کو عدالتی کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دینے ہونگے،سعد رفیق

login web

آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین فارم

nehal qavi

کورونا کیسز میں کمی، بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More