عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ، ایسی صورت میں عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینا ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی کے وفاقی وزراء نے کارکردگی پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزراء نے بلاول بھٹو کو مستقبل میں عوامی فلاح سے متعلق اپنے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر بلاول نے وزرا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی کے عمل میں تسلسل رکھیں۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل اسی وقت ممکن ہے کہ جب عام آدمی سے آپ کا مضبوط رابطہ ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More