مری میں لوگ برفباری سے نہیں حکومتی بے حسی سے مرے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلال یاسین نے جس طرح نوازشریف سے وفاداری نبھائی وہ بہت سے لوگوں کیلئے مثال ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی عیادت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ پارٹی نظریے کے ساتھ ٹھہرے رہیں وہ نایاب ہوتے ہیں۔بلال یاسین کی وفاداری بہت سے لوگوں کیلئے مثال ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سانحہ مری میں لوگ برف باری سے نہیں بلکہ انکی بے حسی اور نااہلی سے مرے ہیں ۔خاندانوں کے خاندان وفات پاگئے حکمران ہیٹر چلا کر گھروں میں سوتے رہے۔موجودہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی دنیا بھر کو نظر آرہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More