عوام کو اپنے حقوق کیلئے قربانی دینا ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

گھوٹکی: چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے۔عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائیں ہیں ۔

گھوٹکی میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کو عوام کے دکھ درد کا احساس ہوتا ہے مگر جو سلکٹیڈ ہوتا ہے وہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتا ہے۔قائداعظم نے جمہوری ملک بنایا، قائد عوام نے آئین بنایا تھا۔

بلاول نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ شخص کہتا تھا مہنگائی تو دنیا بھر میں ہے لیکن آپ کی جدوجہد دیکھ کر ڈر گیا ہے ۔ یہ سمجھتا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کے پیسے کم کرکے عوام کو بے وقوف بناسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتا ہے کہ عوام ان کے غلام ہیں۔ یہ کون ہوتا ہے میڈیا کی زبان بندی کرنے والا۔ عمران خان نے غریب عوام کے پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے۔ روزگار پر ڈاکا مارا ہے۔ معیشت پر ڈاکا مارا ہے، این ایف ایس ایوارڈ پر ڈاکا مارا ہے۔ ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے۔

پی پی چیئرمین نے کہا آپ کو اپنے حق کے لئے قربانی دینا ہوگی کیونکہ ہم آپ کے بچوں کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ آپ کی محنت کے نتیجے میں اس کی جعلی حکومت کو ختم کر دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More