عوام کو شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام پر پہلے ہی غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More