مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے لیکن حکومت کو پرواہ نہیں، امیر مقام

پشاور : مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ جب چینی ساٹھ روپے کلو تھی تب عمران خان کہتا تھا کہ وزیراعظم چور ہے۔

پشاور میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بدترین مہنگائی کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ لیکن حکومت کو غریبوں کی کیا پرواہ۔ ان کا کہنا تھا جب چینی ساٹھ روپے کلو تھی تب عمران خان کہتا تھا وزیر اعظم چور ہے۔ اب بتایا جائے اس وقت چینی 150 روپے کلو ہے وزیراعظم نے کتنی چوری کی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا حکومت کے خاتمے کے لیے نکلے ہے۔ عوام بلدیاتی انتخابات میں بیٹ کے ٹکڑے ٹکڑے کرے گی۔ پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے سے پی ڈی ایم کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خیبر پختونخوا اسمبلی چوک ٹریفک کے لیے بند رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More