قطاروں میں کھڑی عوام آج پرانے پاکستان کو یاد کررہی ہے ،شہبازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں۔ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پور ملک کو گزشتہ تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لیاہواہے۔ پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔راشن کارڈ،قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔ آج ملک میں مہنگی گیس بھی موجود نہیں ہے ۔ نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کے نیا بم قوم پر گرنے والا ہے جبکہ یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے۔ پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے ۔ کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی وبدانتظامی کی انتہاہے۔ ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔روپے کی قدر میں ایک فیصد کمی مہنگائی میں 14 سے 16 بنیادی پوائنٹس میں اضافہ کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More