حکومتی نااہلی، کرپشن اور بدانتظامی کی قیمت عوام چکارہے ہیں، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی،کرپشن اور بدانتظامی کی قیمت عوام چکا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےکہا ہے کہ سردی کے شدید ہوتے ہی گیس کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔عوام حکومت کی نااہلی، کرپشن اور بدانتظامی کی قیمت چکا رہے ہیں۔

لیگی صدر نے کہا کہ انڈسٹری بھی گیس کی قلت کا شکار ہے جبکہ اس سے بدتر بات یہ ہے کہ حکمران مانتے بھی نہیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More