عوام پاک بھارت کرکٹ میچ کو لیکر پرجوش ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر پرجوش ہے۔ انشاء اللہ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے بتایا کہ میچ پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشا اللہ جیت جنون جذبے کی ہوگی پاکستان کی ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More