پیکا ایکٹ: شق 20 کی بحالی کیلئے پٹیشن واپس لے لی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہنا ہےکہ پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کے لیے پٹیشن واپس لے لی ہے۔ وزیر اعظم اور مجھے کچھ دیر پہلے معلوم ہوا کہ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2016 کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے تاکہ ایکٹ کے سیکشن 20 کو بحال کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ مذکورہ پٹیشن حکومت کی پالیسی اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے اصول کے خلاف ہے لہذا اسے واپس لیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نےدرخواست دائر ہونے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ بدقسمتی سے دائر درخواست کی خبر ہم تک پہنچنے میں تھوڑی دیر ہوئی کیونکہ ہم دن کے وقت بشام میں تھے جہاں کوئی موبائل سگنل نہیں تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More