پیکا ترمیمی آرڈی نینس، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد : پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف پی ایف یو جے اور پیپلز پارٹی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری۔ عدالت نے پہلے سے دائر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،عدالت نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20کے تحت زیر التوا شکایات کی رپورٹ طلب کر لی۔ پیکا درخواست گزار عمر عمران ملک کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا عدالت آرٹیکل 89 کے سکوپ کی وضاحت کرے ، عدالت نے دونوں درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دونوں درخواستوں کو دیگر کیسز کے ساتھ یکجا کر کے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More