بلوچستان کا امن اولین ترجیح ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کیا ہے۔ تربت یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو میں سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلباء کافی باصلاحیت ہیں۔ نوجوان علاقے کی سلامتی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اور سرحدی انتظام کے اقدامات کو یقینی بنانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقعے پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا امن اولین ترجیح ہے۔ جس کی راہ میں حائل ہر رکاؤٹیں دور کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تربت یونیورسٹی بھی گئے۔ انہوں نے ضلع کیچ کے تمام طبقات کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے مقامی رہنماؤں، معززین، قبائلی عمائدین، طلباء، وکلاء، خواتین سے گفتگو میں کہا تھا کہ نوجوان اپنی تعلیم، صلاحیتیں بڑھانے کے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حصہ کر علاقے کی سلامتی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج بلوچستان میں پرامن ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ بلوچستان کے عوام نے ترقی و استحکام کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جامع قومی کاوشوں سے بلوچستان کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے گا۔

قبل ازیں آرمی چیف کا تربت پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے خیرمقدم کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More