پی ڈی ایم آج ڈیرغازی خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم آج ڈیر غازی خان میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف جلسہ کا انعقاد کرے گی ۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے آج ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جلسے میں لیگی صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسے میں شرکت کریں گے ۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہبا شریف ڈی جی خان میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More