مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم تاریخی کردار ادا کرے گی، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ نون کےصدر شہبازشریف سے پی ڈی ایم کے رہنما شاہ اویس نورانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔شہبازشریف نےکہا کہ قوم کی پی ڈی ایم سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے۔پی ڈی ایم عوام کے حق کی آواز پوری قوت سےاٹھائے گی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پی ڈی ایم کے رہنما شاہ اویس نورانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی مہنگائی سے بس ہوچکی ہے جبکہ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کے ہاتھوں بے بس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم تاریخی کردار ادا کرے گی۔شہبازشریف نے شاہ اویس نورانی کی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کاوشوں کو سراہا۔قائد حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کراچی جلسے کے موقع پرمہمان نوازی پر شاہ اویس نورانی کا شکریہ ادا بھی کیا۔اویس نورانی کی جانب سے شہبازشریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More