پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: پی ڈی ایم ترجمان حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں لانگ مارچ کی تاریخ کی تجاویز اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں تحریک کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت اور تجاویز مرتب کرے گی، جبکہ 23نومبر کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، سبراہی اجلاس میں تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ اجلاس میں لاہور میں ہونے والی پی ڈی ایم کی کی مرکزی ریلی کی تاریخ اور وقت کا بھی فیصلہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More