راولپنڈی میں پی ڈی ایم کا ہوشربا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی: حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام ہوشربا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنان نے حکومتی نااہلی اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پی ڈی ایم کے راولپنڈی میں جی ٹی روڈ روات کے مقام پر منعقدہ مظاہرے کی قیادت ن لیگ پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمر اسلام راجہ نے کی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث روات میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

انجینئر قمر اسلام راجہ نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ عوام کیلئے آج پٹرول، بجلی سمیت اشیائے ضروریہ بھی ایک خواب بن چکی ہیں۔ مہنگائی ساتویں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ آئی ایم ایف زدہ گونگی بہری حکومت کو عوام کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں۔تبدیلی سرکار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اب ان کا جانا لازم ہوچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More