پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل بھی مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بھکر، میانوالی، ساہیوال،میاں چنوں میں احتجاج ہوگا، نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، مٹھی، ہالہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔

پی ڈی ایم قیادت نے معاشرے کے تمام طبقات سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More